Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب زدگان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سیلاب زدگان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

سیلاب زدگان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان کے سیلاب سے تباہ ہونے والے شہر صحبت پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے  وفاقی حکومت نے 100 ارب سے زائد خرچ کئے ہیں لیکن متاثرین کیلئےکئی سو ارب مزید درکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں جنیوامیں ڈونرز کانفرنس بلائی جارہی ہے جس میں مختلف ممالک کو ڈونرز کانفرنس میں دعوت دی گئی ہے اور گزشتہ روز ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم انور ابراہیم سے بھی بات کی، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہپاکستان کی ہرممکن مددکریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی ایپکس کمیٹیوں کو بحال کیا جا رہا ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی جنیوا تشریف لارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب پاکستان کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا جس میں بلوچستان کے پہاڑ، سندھ کے میدانی علاقے ڈوبے ہوئے تھے، اس دوران صوبائی حکومت متاثرین کی امداد کیلئے دن رات کوشاں رہی جبکہ سڑک کے ذریعے خوراک، ادویات پہنچانا آسان کام نہیں تھا لیکن 2 ماہ میں افسران نے سیلاب زدگان کے سلسلے میں جو محنت کی وہ قابل ستائش ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران 10 لاکھ جوگھر پانی میں بہہ گئے تھے ،تعمیر کے لیے معاوضہ دیں گے لیکن پہلے یہ سوچ کر خوف آتا تھا کہ کس طر ح متاثرین بحال ہوکر دوبارہ گھروں کو جائیں گے کیونکہ پہلےدورہ کیا تو پورا صحبت پور پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔

پاکستان کے معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے لیکن ہمیں جب حکومت ملی کو پاکستان کے معاشی حالت بہت خراب تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہم سستی ترین گیس نہیں کرید سکے اور اس نااہلی کی وجہ سے اربوں ڈالردے کر گندم منگوا رہے ہیں کیونکہ پیداوار کم اور ڈیمانڈ زیادہ تھی جبکہ تیل پر سالانہ 27 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 2022 پاکستان کے لیے ایک اور مشکل سال تھا، وزیراعظم

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں اسمارٹ اسکول کا افتتاح کر دیا ہے جو کہ سیلاب کی تباہی کے شکار علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں سمارٹ سکول تعمیر کیاگیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کی ہدایت پر سکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ سکول میں الیکڑانک سمارٹ بورڈز (تختہ سیاہ) مہیا کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اسمارٹ اسکول کو بلوچستان میں پہلے دانش اسکول میں تبدیل کرنے اور بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان  بھی کیا ہے۔

اس دوران وزیر اعظم نے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت اور ہنر مندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے، آپ کی تعلیم ہی وہ ہتیھار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں اور آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر