Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، اعظم نذیر تارڑ

Now Reading:

گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر آئین اور قانون کے مطابق سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔

بول نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کا آئین میں طریقہ کار درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت گورنر کے پاس 48 گھنٹے کا وقت ہے، ایسے کام عجلت میں نہیں ہونے چاہئیں۔گورنرپنجاب دیکھیں گے سوچ سمجھ کر آئین کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکمت عملی پارٹی اجلاس میں طے کی جائے گی۔

خیال رہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے اور پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے

بعد ازاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں اور پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی جب کہ ہم نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، پرسوں کے پی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی اور 90 دن کے اندر دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری موصول ہوگئی ہے۔
Advertisement

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سےکروں گا، پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کا ہاؤس ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر عمل درآمد کرنا ناخوشگوار لمحہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟ اہم فیصلہ آج ہوگا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر