Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک ہونے کا عندیہ

Now Reading:

عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک ہونے کا عندیہ
عمران خان

توشہ خانہ کیس: عدالت کی برہمی کے بعد عمران خان نے پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر دی

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت مخالف جاری تحریک کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کے لیے سرگرم ہیں، چیئرمین عمران خان نے تمام صوبوں میں حکومت کے خلاف احتجاج کی ہدایت کر دی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ احتجاج میں مہنگائی اور معاشی صورتحال اور جلد انتخابات کا بیانیہ بنانے کی ہدایت دے دی گئی جبکہ آئندہ دو ہفتوں بعد چیئرمین تحریک انصاف نے خود بھی احتجاج میں شریک ہونے کا عندیہ دے دیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہر یوسی سے ایک ایک ہزار ممبر فارم فل کروانے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے، ہر یوسی سے 1 ہزار کارکنوں پر مشتعمل متحرک ٹیم بنائی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج تحریک کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین بھی جاری رکھی جائے گی۔

Advertisement

پی ٹی آئی کا سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے آج حیدرآباد میں مہنگائی مارچ کیا جائے گا جس کی قیادت سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2022 ؛ پاکستان میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ قائم

اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی میں غریب کا جینا مشکل ہوچکا ہے، عام اشیاء خرید سے کئی زیادہ دور ہوچکی ہیں تاہم اس سلسلے میں آج پہلی ریلی حیدرآباد میں ہالا ناکہ سے نکالی جارہی ہے، حیدرآباد کی عوام سے درخواست ہے وہ ریلی میں شرکت کریں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سندھ تنظیم کی جانب سے سندھ بھر میں زبردست میمبرشپ مہم جاری ہے، مہنگائی کیخلاف بھی ریلیز اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جنوری کے پہلے ہفتے میں بنی گالہ منتقل ہونے کا امکان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد جہنم واصل
9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر آصف زرداری
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
وزیراعلیٰ پنجاب کی مری میں نئے اسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
نو مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر