Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجبور قومی موومنٹ سیاسی انجینئرنگ کے تحت متحد ہو رہی ہے، علی زیدی

Now Reading:

مجبور قومی موومنٹ سیاسی انجینئرنگ کے تحت متحد ہو رہی ہے، علی زیدی
علی زیدی

حقیقی آزادی کی تحریک سے سب سے بڑا خطرہ زرداری کو لاحق ہے، علی زیدی

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی انجینئرنگ ہو رہی ہے اور مجبور قومی موومنٹ سیاسی انجینئرنگ کے تحت متحد ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل اور علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں رات کے اندھیرے میں تماشہ لگا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دھمکیاں دی گئیں ہیں انتخابات کرائے تو شارع فیصل بند کردینگے ججس پر ہمارا جواب ہے کہ فاروق ستار شارع فیصل بند کریں، ہمارے ووٹرز انتخابات کرادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا کیونکہ ان کے پاس ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار نہیں تھا، یہ صرف سوشل میڈیا پر ہی میئر بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات ملتوی، جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تینوں جماعتیں ملکر بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتیں کیونکہ این اے 244 میں تینوں نے ملکر 21 ہزار 745 ووٹ لیے تھے جبکہ پی ٹی آئی نے 70 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے ۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پہلے 13 جماعتیں فارغ ہوئیں تھی اور اب یہ تین جماعتیں فارغ ہونگی۔

اس سے قبل سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ  موجودہ تمام مسائل کا حل مضبوط حکومت کا قیام ہے اور پی ٹی آئی انتخابات میں دو تہائی اکثریت سےآئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج حقیقی سیاسی طاقت بن چکی ہے اور ملک میں کہیں بھی انتخاب کرائیں جیت عمران خان کی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو شکست دینے والا کوئی موجود نہیں ہے اور بلدیاتی الیکشن کے التواء کی وجہ عمران خان کا خوف ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے تھے اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی کیونکہ آئیندہ 48 گھنٹے میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے گی اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآبادمیں 15 جنوری کو الیکشن نہیں ہونگے، شرجیل انعام میمن

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر