
لکی مروت: پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ
لکی مروت کے علاقے وانڈہ احسان پور کے قریب جنگل میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کاکہنا ہے کہ عصر سے دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
لکی مروت میں دہشتگردوں اور پولیس میں خطرناک مقابلہ،عصر سے دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ یہاں تک کہ جھڑپ میں ڈی ایس پی کی گاڑی راکٹ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئی #BOLNews #LakkiMarwat pic.twitter.com/kHz2FAAy4R
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 20, 2023
پولیس نے بتایا کہ جھڑپ میں ڈی ایس پی کی گاڑی راکٹ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے دریائے کرم کے کنارے جنگل کو آگ لگا دی ہے، آگ کے شعلے دور دور سے نظر آ رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت یونس اور منظور شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
خیال رہے کہ پولیس پر بار بار حملے کی پیش نظر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ تختہ بیک خودکش دھماکے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے جارہے ہیں۔
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور عام لوگوں کی مکمل جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔
اسکے علاوہ شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی دوبارہ چیکنگ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News