 
                                                      ہمارے نوجوانوں پہلے ہی آئی ٹی کے شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، صدر مملکت
صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں پہلے ہی آئی ٹی کے شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آئی ٹی کمپنی ڈیجیٹل اوشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل اوشن کے سی ای او یانسی سپرول نے صدر کو ڈیجیٹل اوشن، ترقی کی حکمت عملی، مستقبل کی سرمایہ کاری اور کراچی میں کاروباری حجم کو تین گنا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفد نے خاص طور پر توجہ کے مستحق سماجی اثرات کے شعبوں پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا جبکہ ملاقات میں صدر نے 350 ملین ڈالر میں ایک پاکستانی آئی ٹی کمپنی حاصل کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر کمپنی کو سراہا۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور نمو کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں پاکستان کے وژن کا محورہے وژن میں آئی ٹی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری مدعو کرنا ، سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مربوط اور فعال آئی ٹی ماحول کی تشکیل کیلئے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر اعلیٰ سطح کے عزم کی ضرورت ہے ، صحیح وقت پر درست فیصلے کرنے اور پالیسیوں اور فیصلوں کو ٹائم لائن کی بنیاد پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ، سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو معیاری آئی ٹی مہارتیں فراہم کر کے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات بہتر بنائی جاسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کی بڑی تعداد پہلے ہی آئی ٹی کے شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بیوروکریسی سرمایہ کاروں کی مدد کرے ،اپنے دروازے کھلے رکھے، سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کے پورے تعلیمی نظام کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ، گریجویٹس کو مارکیٹ پر مبنی علم، تکنیک اور ہنر فراہم کر کے نظام کومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 