متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان، اسلام آباد میں سوموار کو مقامی چھٹی کا اعلان
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورے کے پیش نظر سوموار کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں سوموار کو مقامی چھٹی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے، ایس این جی پی ایل، ائیسکو اور ہسپتال کے عملے کو چھٹی نہیں ہو گی، ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا اسٹاف بھی بروز سوموار ڈیوٹی پر ہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ امارات کے صدر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پیر کو دورۂ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
