Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی نے کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کی ڈیڈلائن دیدی

Now Reading:

جماعت اسلامی نے کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کی ڈیڈلائن دیدی
جماعت اسلامی

جماعت اسلامی نے کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کی ڈیڈلائن دیدی

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی الیکشن ہر صورت 15 جنوری کو کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلدیاتی الیکشن ہر صورت 15 جنوری کو ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں، سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لے، اگر خط واپس نہ لیا تو سی ایم ہاؤس کے باہراحتجاج کرینگے۔

ایم کیو ایم نے اس وقت حلقہ بندیوں کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے ووٹ لیے لیکن پھر واپسی نہیں دیکھا، پی ٹی آئی کراچی کیلئے کوئی پروجیکٹ نہیں لائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج پر ایم کیو ایم نے کراچی کا مینڈیٹ بیچا، ایم کیوایم نے اس وقت حلقہ بندیوں کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا؟

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کی تقرری میں پی ٹی آئی سمیت سب شامل ہیں، کامران ٹیسوری بھان متی کا کنبہ جوڑ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کامران ٹیسوری پر کرمنل کیسز ہیں، جوڑ توڑ سے لگ رہا ہے کامران ٹیسوری کسی مشن پر آئے ہیں، انکے گورنر بننے کے بعد سازشیں زیادہ بڑھ گئیں۔

جماعت اسلامی الیکشن مہم چلارہی ہے

گزشتہ روز نعیم الرحمان نے ادارہ نورالحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن 15 جنوری کو کروائے جائیں، صاف شفاف اور یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن کے نتیجے میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ہم ہر صورت میں ان کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔

نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن مہم چلارہی ہے، ہمارا مقابلہ پارٹیوں سے نہیں مافیاز سے ہے، الیکشن مہم میں اختیارات کی منتقلی، آر اوز اور ڈی آر اوز کی غیر جانبدار تقرری کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر