پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت آذاد کشمیر کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ریاست میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مالی بحران کے باوجود کم آمدنی والے عوام پر آٹے کا بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اپوزیشن جلسوں کی ڈگڈگی کورونا کے بعد بجا لے، سردار تنویر الیاس خان
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کی راہ پر گامزن ہے اور آزاد کشمیر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کی طرف سے آٹے کی قیمتوں میں کیا گیا نیا اضافہ واپس لے رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں پنجاب اور کے پی کے سے بھی کم قیمت پر آٹا دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کسانواں کوڈی اے پی اور یوریا کھاد میں بھی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ مقامی طور پر گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی حکومت کسانوں کو سہولیات دے رہی ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ ضرورت مند طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے تعین پر تیزی سے کام جاری ہے اور مالی طور پر مستحکم طبقہ سبسڈی والا آٹا ضرورت مندوں تک پہنچانے میں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
