پشاور پولیس لائنز میں مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے بعد مختف شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پشاور میں نماز ظہر کے دوران ایک خودکش دھماکہ ہوا جس میں اب تک 32 نمازیوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ 146 افراد شدید زخمی حالت میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ دہشتگردی پر منفی تبصرے سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، رانا ثناء اللہ
اس خودکش دھماکے کی پیش نظر ملک کے اہم شہروں کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
کراچی:
آئی جی سندھ کی جانب سے سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت مساجد،امام بارگاہوں سمیت دیگر تمام مذہبی مقامات پر سیکیورٹی اقدامات مذید سخت کیئے جائیں گے۔
اس حوالے سے غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ مساجد،امام بارگاہوں سمیت دیگر تمام مذہبی مقامات پر سیکیورٹی اقدامات مذید سخت کیئے جائیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس پکٹنگ، ناکہ بندی کو غیرمعمولی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ پولیس لائن مسجد میں دھماکا، 17 نمازی شہید، 100سے زائد افراد زخمی
انہوں نے کہا ہے کہ علاقوں میں نگرانی اور ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کی بدولت جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جائے اور زونز، ڈسٹرکٹس، پولیس اسٹیشنز کے باہم روابط سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کیساتھ بھی مسلسل روابط رکھے جائیں۔
اسلام آباد:
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہتمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان کے مباق سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس حوالے سے رانا ثناء اللہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے میں اب تک 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے، دہشتگردوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم پشاور میں پولیس دہشتگردوں سے بہادری سے مقابلہ کررہی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پشاور حملے کو سیکیورٹی ناکامی نہیں کہا جاسکتا، پشاور پولیس دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
