پی ٹی آئی نے پارٹی الیکشن کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لیے، فیاض الحسن
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنا استقبال ایسے کروا رہی ہیں جیسے پیدل حج کر کے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ بیگم صفدر اپنا استقبال ایسے کروا رہی ہیں جیسے پیدل حج کر کے آرہی ہیں، وہ اصل میں تو عوام کے لوٹے ہوئے پیسے سے سرجری کروا کر آرہی ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنے آباؤ اجداد کی طرح بیگم صفدر خود کو خوبصورت اور عوام کی قسمتوں کو بدصورت بنا رہی ہیں، آپ نیلسن منڈیلا بننے کی خواہش دل سے نکال دیں، وہ گوالمنڈیلا ہیں اور وہی رہیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرائے پر دیہاڑی دار لوگ بلا کر بیگم صفدر اعوان عوامی لیڈر نہیں بن سکتی۔
ضرور پڑھیں: مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
