Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن و امان کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

Now Reading:

امن و امان کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، محسن نقوی
محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن و امان کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے انتظامی امور، مہنگائی پر قابو پانے اور جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے محسن نقوی کو صوبے میں پرائس کنٹرول، انتظامی امور جبکہ آئی جی پولیس نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آتے ہی متنازعہ تعیناتیاں شروع کردیں

ان کا کہنا تھا کہ انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم بھی دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی کی جائے اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ محسن نقوی کی تقرری، تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر