Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے، عطا تارڑ

Now Reading:

وزیر اعلیٰ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے، عطا تارڑ
عطا تارڑ

وزیر اعلیٰ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے، عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے ممبرز کا ایشو ہے نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے سے قاصر ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارا ہدف وزیر اعلیٰ تھا اسپیکر نہیں، ابھی معاملہ عدالت میں ہے وزیر اعلیٰ گھبرائے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ کو ہرصورت اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، یہ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے۔

وزیرآباد حملہ کیس کی جے آئی ٹی کسی آئین و قانون کے تابع نہیں

لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر آباد حملہ کیس کی جے آئی ٹی کسی آئین اور قانون کے تابع نہیں ہے، بغیر کسی وجہ سے لوگوں کو حراست میں رکھا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مدثر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے، پولیس نے دونوں نوجوانوں کی گرفتاری نہیں ڈالی، اگر یہ روش شروع ہوگی تو یہ خطرہ ناک رحجان سیٹ ہورہا ہے۔

Advertisement

 عطا تارڑ نے کہا کہ کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا یہ رجحان خطرہ ناک ہے، پنجاب پولیس مِسنگ پرسن کا کیس بنانا چاہتی ہے، آئی جی پنجاب سے درخواست ہے، دو بے گناہ مظلوم لوگوں کو اٹھا لیں اور کوئی نہ پوچھے، چیئرمین نیب سے بھی درخواست ہے لاہور ماسٹر پلان کا نوٹس لیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم آئی جی پنجاب کے پاس بھی جا رہے ہیں۔

ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں

انکا کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے بارے میں نہیں جانتا۔ ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں، عجلت میں انتخاب سے امیدواروں کے حقوق متاثر ہوسکتے ہیں، ہر امیدوار کا حق ہے کہ یو سی کی حد بندیاں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب، 09 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لیئے جانے کا امکان

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے آنے پر اعتماد بحال ہوا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، اب معیشت بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، چار اداکاروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر