Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریوں کا آغاز

Now Reading:

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریوں کا آغاز
ن لیگ

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریوں کا آغاز

پنجاب اسمبلی اور صوبائی کابینہ کی تحلیل کے بعد پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ن لیگ نے بھرپور انداز میں تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کیا جائیگا جو کہ دو سے تین روز میں تشکیل دینے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی کو روکنے کیلئے ن لیگ متحرک

ذرائع کے مطابق بورڈز کی تشکیل کے بعد امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی اور پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر مریم نواز سے بھی مشاورت کی جائے گی تاہم حتمی منظوری صدر نون لیگ شہباز شریف اور نواز شریف دیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب لندن مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اقتصادی امور اور سینئر رہنما ن لیگ ایاز صادق نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے طویل ملاقات کی۔

ملاقات میں سینیر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق ایاز صادق سے ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر نواز شریف کا تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم نو سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف موجودہ پارٹی ڈھانچے سے مکمل طور غیر مطمئن ہیں۔ نواز شریف نے مشاورت کے لیے پارٹی کے دیگر سینیئر رہنماؤں کو بھی لندن طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید بھی جلد لندن جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے رابطے، اعتماد کے ووٹ میں حمایت کے وعدے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر