Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہونگے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈی الیکشن جنرل الیکشن سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے مساٸل کا سامنا ہوگا، انتہاٸی حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کا جاٸزہ لینگے۔

عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کیے جائے

انہوں نے کہا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ مراد علی شاہ نے ڈیل کر لی ہے، باتیں ہورہی ہے کہ میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوا ہوں، کٸی سالوں سے ہم کراچی سے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، ہم اس کیس میں پیش ہورہے ہیں جو عوام کے مفاد کا منصوبہ تھا۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ کے الیکٹرک کا سب سے سستا منصوبہ ہے، اس ریفرنس میں ہماری درخواست پر نیب جواب دینے سے انکاری ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری غلطی یہ ہے کہ منصوبہ جلد مکمل کیا، یہی غلطی ہے تو سینکڑوں کیسز بنتے ہیں، عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کیے جائے، یہ کیس بنتا ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ تم اپنے گھر میں بیٹھے ہو اور وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد کے چکر لگا رہا ہے، نیب سے بھی حساب کتاب ہوگا، ڈیل کرنے والے ہم نہیں کوٸی اور ہے۔

اسمبلی کی مدت اگست 2023 تک ہے

مراد علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی کی مدت اگست 2023 تک ہے، عمران خان کسی بھی کھاتے میں نہیں ہے، کرسی کا اتناہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیراعلیٰ بن جائیں، اپنی انا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے دس ارب ڈالرز جنیوا میں اکٹھے کیے گٸے، یہ رقم سندھ کی عوام کی بہتری کیلٸے خرچ ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر