ارشد شریف قتل کیس کی انکوائری مکمل : جے آئی ٹی کی وطن واپسی
سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات عدالتی ٹربیونل سے کرانے کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات عدالتی ٹربیونل سے کرانے کے لئے صدر اور وزیراعظم کو خط بھجوایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی تعین کرے ارشد شریف کو پاکستان کیوں چھوڑکرجانا پڑا؟ سپریم کورٹ
خط کا متن :
صدر اور وزیراعظم کو ارسال کئے جانے والے خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل میں کینیا کی حکومت براہ راست ملوث ہے اور تحقیقات میں بالکل تعاون نہیں کررہی ہے۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ تحقیقات میں تاخیر سے قاتلوں تک رسائی ممکن نہیں رہے گی تاہم معاملے کی حساسیت کے پیش نظر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے اور تحقیقات میں بہتری لانے کے لئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں عدالتی انکوائری ٹربیونل تشکیل دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، مزید 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند
خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کےقتل سے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کے قتل سے پوری قوم آج بھی افسردہ ہے اور قاتلوں کو منظرعام پر دیکھنا چاہتی ہے جس کی بنیاد پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحقیقات کے لئے ملکی اور بین الاقوامی صحافتی تنظیموں سے مدد لی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، اسپیشل جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا
خیال رہے کہ گزشتہ سال ماہ اکتوبر کی 24 تاریخ کو سینئر صحافی کی اہلیہ نے اپنے جاویند ارشد شریف کے کینیا میں شہید ہونے کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
