
پی پی کو دیوار سے لگایا تو پورے ملک میں دمادم مست قلندر ہوگا، عاجز دھامرا
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ پی پی کو دیوار سے لگایا تو پورے پاکستان میں دمادم مست قلندر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملکر کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہوش کے ناخن لے، ہم جانتے ہیں آپ کے پیٹ میں مروڑ کیوں ہیں کیونکہ کراچی کےعوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کومینڈیٹ دیا اور اردو بولنے والوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ ہمیشہ چوری کیاگیا ہے اور مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود پی پی نے کراچی کیلئے کام کیا، مصطفیٰ کمال کو ترقیاتی کاموں کیلئے پیسے آصف زرداری نے ہی دیئے اور کراچی کے تمام ترقیاتی کام پیپلزپارٹی نے کرائے۔
رہنما پی پی نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہربن گیا، گڑبڑ کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News