
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت ملکی معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔
گورنر بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کو انشاء اللہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کو معاشی بحران کی طرف دھکیلا، اتحادی حکومت ملکی معیشت سمیت تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔
عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا
بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ادوار میں متعدد عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے جنہیں نظر انداز کردیا گیا۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ طلباء کو میرٹ پر لیپ ٹاپس، نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنکل ایجوکیشن کے اداروں کا قیام، اعلیٰ تعلیم کے لیے ہائر ایجوکیشن کو ریکارڈ فنڈنگ، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پہلی ویمن یونیورسٹی کا قیام اور اس کے بعد متعدد یونیورسٹیوں کا قیام مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں لایا گیا، انشاء اللہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا آئینی حکمنامہ وقت کی ضرورت تھا۔
مزید پڑھیں: معاشی بحران سے نکلنے کے لیے جامع اصلاحات کرنا ہونگی ، احسن اقبال
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب بھی انتشار کی سیاست کرکے ملک کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، اتحادی حکومت کسی سیاسی نہیں بلکہ عوامی مفاد کے لئے حکومت میں آئی ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ انتشار کی سیاست کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں، پی ٹی آئی نے ملک میں مایوسی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کوئی کام نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News