
میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ انعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات خراب ہیں اور ان گئے گزرے حالات میں بھی آدھی معیشت کراچی چلا رہا ہے۔
دنیا بول ہے سے بات کرتے ہوئے حافظ انعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ذاتی تنقید نہیں ایشو کی بنیاد پر بات کرتے ہیں، جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ ہر صورت الیکشن ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں دھڑے بن گئے تھے اب مل رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاغذات نامزدگی کے وقت ہوسکتی تھی اور اس وقت پی ٹی آئی کے دوستوں کا خیال تھا کہ مکمل سوئپ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کراچی سے ووٹ لیا لیکن کراچی کواپنا نہیں سمجھا جبکہ کراچی میں کے الیکٹرک ،مردم شماری،کوٹہ سسٹم اور ملازمتوں کے مسائل ہیں اور ان مسائل پر پی ٹی آئی کا کبھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا ہے جبکہ گئے گزرے حالات میں بھی آدھی معیشت تو کراچی چلا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کو مردم شماری کو دوبارہ کرانا چاہئے تھا، صرف یہ کہہ دینا 18ویں ترمیم ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو حق دو، 5 جنوری کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی کارکردگی صرف ریکارڈ کرپشن ہے، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس نہیں لیا، سندھ حکومت کو خط کی واپسی کیلئے 24گھنٹے کا وقت دیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نورا کشتی کررہے ہیں، ان اتحادیوں نے ہمیشہ کراچی کا بیڑہ غرق کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News