Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج شام اپوزیشن کی جانب سے نام فائنل کرکے بھجوا دیے جائینگے، ملک احمد کا موقف

Now Reading:

آج شام اپوزیشن کی جانب سے نام فائنل کرکے بھجوا دیے جائینگے، ملک احمد کا موقف
ملک احمد خان

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ آج شام متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نام فائنل کر کے گورنر کو لازمی بھجوا دیے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے نامزد کردہ نمائندے ملک احمد خان کی مصروفیات سامنے آگئی ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ملک احمد خان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں ممکنہ نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک احمد خان مجوزہ ناموں کو لے کر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مشاورت کے لئے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، ن لیگ کا مختلف ناموں پر غور

Advertisement

پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ ملک احمد خان اعلیٰ عدلیہ کے ایک ریٹائرڈ جج اور ایک ریٹائرڈ جرنیل کے نام پر مشاورت کے لئے آصف علی زرداری کے پاس گئے ہیں۔

لیگی رہنما ملک احمد خان نے اس سے پہلے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا تھا کہ وکیل رہنما احسن بھون کے نام پر پارٹی میں اتفاق رائے پایا گیا لیکن انہوں نے معذرت کر لی ہے۔

ملک احمد خان نے اپنے موقف میں کہا کہ آج شام متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نام فائنل کر کے گورنر کو لازمی بھجوا دئیے جائیں گے، قائد حزب اختلاف کی جانب سے ان کی آئینی ذمہ داری آج شام تک لازمی ادا کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ناصر محمود کھوسہ کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مجوزہ نام فی الحال اتحادی جماعتوں کی قیادت کے درمیان زیربحث ہیں، ابھی انہیں پبلک نہیں کیا جا سکتا، ہمیں پرویز الہیٰ کے نامزد کردہ ناموں پر کوئی اعتراض نہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان مشاورت کا آج آخری روز ہے۔

 آج رات دس بجکر دس منٹ پر وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ  اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشاورت کا آئینی وقت ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام گورنر پنجاب کو موصول

Advertisement

نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن کے نام تاحال سامنے نہ آسکے جبکہ حکومتی اتحاد نے احمد نواز سکھیرا، ناصر کھوسہ اور نصیر خان کے نام گزشتہ روز گورنر کو تجویز کردیے تھے۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے 14 جنوری کی شب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کے لئے خط لکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر