
ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم نے بہت بڑی غلطی کی ہمیں آتے ہی بلدیاتی الیکشن کروانا چاہیئے تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا کہ الیکشن کرائیں، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر پندرہ جنوری کو الیکشن کا اعلان کیا جبکہ شیڈول جاری ہونے نے کے بعد نو دسمبر کو ایک حلف یافتہ کو انہوں نے ایڈمنسٹریٹر لگادیا، حلف یافتہ آپ سمجھتے ہیں، ہے تو وہ ڈی ایم جی مگر وہاں بھی حلف یافتہ ہوتے ہیں، کورنگی اور دیگر اضلاع میں بھی حلف یافتہ لوگوں کو لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو قانون نافذ کرنے والوں کی لسٹ میں ہیں اگر ایسے لوگوں کو لگانا ہے تو عذیر بلوچ کا کیا قصور ہے اسے لیاری میں لگا دیں جیت جائیں گے یہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر کاروائی نہیں کی اس لئے عدالت آنا پڑا جبکہ روز دیکھتا کون ان کا کیا چل رہا ہے، میں دعا کرتا ہوں خدا کا واسطہ جلدی سے مل جاؤ، ہمیں سب یاد ہے کون کسے کیا کہتا تھا اور سب کو یاد ہے، آپ لوگ ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سچ بولتے تھے یا اب ؟
ان کا کہنا تھا کہ اب حلالہ ہورہا ہے ان لوگوں کا کہ حق مہر کتنا طے ہوا ہے، رشتے طے یوں رہے ہیں جبکہ کل ایک تصویر آئی ہے، جو ہمارے انٹرنشپ پر فارن منسٹر لاڑکانہ میں ایک اسکول میں سیلفی لے رہے ہیں اور مجھے ان معصوم بچوں کی شکلیں دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں؛ آج پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، علی زیدی
علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں بہت برا حال ہے، اس کے باوجود تصویر لے کر شیئر کر رہے ہیں جبکہ یہ دنیا سے فنڈز لینے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سیلاب نہیں تھا تو تب یہاں کون سا اسکول چل رہا تھا، ہر سال چوہے اربوں روپے کی گندم کھا جاتے ہیں، 8 لاکھ ٹن گندم چوہے کھا گئے، اس سال 200 ڈالر ٹن کی گندم تھی، ڈیڈھ ارب کی گندم کھا گئے اور آئی ایم ایف سے امداد لینے چلے گئے، سیلاب آیا پھر کہہ رہے گندم ضائع ہوگئی جبکہ پوری دنیا نے کہا تھا زیادہ بارشیں ہوں گی، بارش رحمت ہے اس کو زحمت بنادیا ہے، آپ آبی ذخائر کیوں نہیں بناتے؟
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا بلدیاتی الیکشن سے پہلے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا نکاح ہوگا یا نہیں؟ اس سوال کے جواب پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کوئی اتحاد نہیں ہورہا ہے جو پہلے سے اتحادی تھے وہی اتحادی ہیں۔
یہ بھی ]پڑھیں؛ ملک اب مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، علی زیدی
صحافی نے کہا کہ آپ کا تو ایم کیو ایم سے بھی نکاح ہوا تھا جس پر علی زیدی نے جواب دیا کہ کوئی نکاح نہیں ہوا تھا انہوں نے کوشش کی تھی ہمارے ساتھ بیٹھنے کی مگر ایسا نہیں ہوسکا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ کچھ غلطیاں جان کر ہوتی ہیں کچھ غلطیاں انجانے میں ہوتی ہیں اور ہم نے غلطی کی ہے ہمیں آتے ہی بلدیاتی الیکشن کروانے چاہیئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News