Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، احسن اقبال

Now Reading:

دنیا ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پیغام پاکستان نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محترم علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اتنے اہم موضوع پر منعقدہ سیمینار میں مجھے مدعو کیا، جو گفتگو یہاں ہوئی اس سے مجھے بہت حوصلہ ملا۔

پوری دنیا میں پاکستان کو ممتاز حیثیت حاصل ہے

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان وہ ریاست ہے جو نظریے کی بنیاد پر بنی، جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے پاکستان قائد اعظم کی قیادت میں حاصل کیا، پاکستان حاصل کرنے کا مقصد اسلام کے مطابق ایک ریاست کے انتظامات چلائے جا سکیں، اب پوری دنیا میں پاکستان کو امت مسلمہ میں پاکستان کو ممتاز حیثیت حاصل ہے۔

پاکستان کا ایٹمی طاقت بن جانا پوری اسلامی دنیا میں ہمیں ایک ممتاز حیثیت دلاتا ہے

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد مسلم ملک ہے جو ایک ایٹمی قوت ہے، دنیا ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کا ایٹمی طاقت بن جانا پوری اسلامی دنیا میں ہمیں ایک ممتاز حیثیت دلاتا ہے، ہماری یہ طاقت پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتی ہے، دشمن ممالک یہ ثابت کرنے کا پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ پاکستان اس طاقت کا اہل نہیں ہے۔

دشمنوں کے بیانیے کو رد کرنے کے لیے ہمیں یکجا ہونا ہو گا

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے بیانیے کو رد کرنے کے لیے ہمیں یکجا ہونا ہو گا، ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشتگری کی کمر توڑنے کے لیے ایک پلان تشکیل دیا، ہم دنیا کے سامنے دہشتگردی سے کامیابی سے نمٹنے میں سرخرو ہوئے، سوشل میڈیا کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، پیغام پاکستان کے تحت ہمیں سوشل میڈیا سیل بنانا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیغام پاکستان کے تحت بنائے گئے سوشل میڈیا سیل سے منفی پروپیگنڈے کو زائل کیا جائے، سیل مختلف زبانوں میں کام کرے، ایک ریڈیو چینل بھی پیغام پاکستان کے تحت بنایا جائے، ریڈیو چینل ملک کے طول و عرض میں آپریٹ کرے اور دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے لوگوں کی زہن سازی کرے۔

ہمیں جمعے کے خطبوں کا نصاب بنانے کی ضرورت ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جمعے کے خطبوں کا نصاب بنانے کی بھی ضرورت ہے، 70 فیصد جمعے کے خطبوں کا قوم کی کردار سازی سے کوئی تعلق نہیں، پیغام پاکستان کے تحت نصاب کے مطابق جمعے کے خطبے دیے جائیں، پیغام پاکستان کا پلیٹ فارم ملک میں جمعے کے خطبوں کے لیے ایک نصاب مرتب کرے۔

Advertisement

ضرور پڑھیں؛ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام لانا ضروری ہے، احسن اقبال

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر