Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات، لندن میں اہم مشاورت شروع

Now Reading:

صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات، لندن میں اہم مشاورت شروع
ن لیگ

صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات، لندن میں اہم مشاورت شروع

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی اتحاد قائم کرنا ہے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے، اس حوالے سے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے سینئر پارٹی رہنماؤں سے ابتدائی مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لندن میں انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد وطن واپسی کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابات سے متعلق تمام فیصلے مریم نواز کی وطن واپسی کے بعد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کو نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کی نگرانی نواز شریف خود کریں گے جبکہ انتخابات کا شیڈول جاری ہونے پر حالات دیکھ کر واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی واپسی سے قبل مریم نواز پارٹی کو متحرک کریں گی، مریم نواز پنجاب بھر میں جلسوں اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

Advertisement

اس موقع پر نواز شریف نے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نواز شریف کی (ن) لیگ کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت 

چند ہفتے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا تھا جس میں  مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے، قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 نواز شریف نے پارٹی کو پنجاب میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی اور اس بات پر بھی ہدایت دی کہ قیادت الیکشن کے لئے خود بھی تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا اپنے سابق وزیر خزانہ کو پارٹی بدر کرنے کا فیصلہ

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ انتخابی مہم میں عمران خان کے دور میں ہونے والے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات بارے آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس موقع پر نواز شریف نے مریم نواز کو رواں ماہ کے دوران ہی وطن واپس جانے کی ہدایت بھی کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر