Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Now Reading:

پشاور دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
پشاور دھماکے

پشاور دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ہونے والے 27 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے میں شہید 27 پولیس اہلکاروں کی رات گئے اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔

نمازجنازہ میں آئی جی پولیس سمیت ملٹری حکام، شہیدوں کے لواحقین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے کے شہداء کی فہرست

Advertisement

خیال رہے کہ پشاور دھماکے میں شہید پولیس اہلکار شبیب خان والد حبیب خان سکنہ فاطمہ خیل کی نماز جنازہ 2:30 پر ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں شہید افراد کی فہرست جاری کردی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں 59 افراد شہید ہوئے، جن میں 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام صاحبزادہ نور الامین ، ایک خاتون اور دیگر افراد شامل ہیں۔

صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی ہدایت پر آج پورے صوبے میں ایک روزہ سوگ منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

محمد اعظم خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

شہداء کی تعداد 88 تک جاپہنچی

پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 88 تک جاپہنچی ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ نے شہداء کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتک شہید افراد کی 88 ہوگئی جبکہ اسپتال میں تاحال 57 زخمی زیر علاج ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام شہید افراد کی شناخت ہوگئی ہے اور اکثر لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری

Advertisement

پشاور کی مسجد کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریکسیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسجد کا اسی فیصد ایریا کلیئر کردیا گیا ہے، بھاری مشینری اور کٹر کی مدد سے آخری کنکریٹ بیم کاٹنے کا عمل جاری ہے۔

Advertisement

ریسکیو حکام نے کہا کہ آخری بیم والا حصہ حساس ہے جس کے لیے احتیاط برتی جارہی ہے، امید ہے اگلے دو سے چار گھنٹوں تک ریسکیو  آپریشن مکمل ہوجائے گا۔

رات گئے تک ملبے میں دبے افراد کو نکالنے اور علاقے کو کلیئر کرنے کا آپریشن جاری رہا، بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

ابتدائی معلومات

پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ظہر کی نماز کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر علاقے کو سیل کردیا تھا۔

Advertisement

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نمازیوں کے ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار چیکنگ پوائنٹس عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیراعظم نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآنی تعلیمات کے منافی ہے، اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔ وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر