Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی صورتحال، وزیر اعظم شہباز شریف کے اتحادیوں سے رابطے

Now Reading:

پنجاب کی صورتحال، وزیر اعظم شہباز شریف کے اتحادیوں سے رابطے
وزیر اعظم

پنجاب کی صورتحال، وزیر اعظم شہباز شریف کے اتحادیوں سے رابطے

پنجاب کی صورتحال کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں راہنماؤں کے ساتھ پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں راہنماؤں کے درمیان اتحادی جماعتوں کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیراعظم سے آصف زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سےسابق صدر آصف زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت معلوم کی اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں رنجیشیں ختم پر بھی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ عدم اعتماد جمع تو کروا دی نمبرکیسے پورے کریں؟ پی ڈی ایم پریشان

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ مصالحت کے لیے کردار ادا کرے گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اشرف علی انصاری کی ملاقات ہوئی جس میں صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بلدیاتی الیکشن پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا

Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان  بلدیاتی الیکشن پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے بجھتے حکومتی چراغوں کو جلا دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ پنجاب میں تنازعات حل کرنے کا تاثر دینے پیپلزپارٹی رہنما آصف زرادری و سندھ کے وزراء آتے ہیں، سندھ کے تنازعات حل کرنے کے لیے ن لیگ نے سندھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا پی پی پی، ایم کیو ایم سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی؟

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بلدیاتی الیکشن پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں جماعتوں میں مصالحتی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں مصالحت کے لئے مشن وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ شہبازشریف نے سردار ایاز صادق کو آج ہنگامی بنیادوں پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق آج کراچی جائیں گے اور کراچی میں دونوں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر