Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، خرم شیر زمان

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، خرم شیر زمان
خرم شیر زمان

خرم شیر زمان کا ٹوئٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں۔

خرم شیر زمان نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ پر آتی ہے، جس میں یہ مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

وزارت داخلہ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہے

انہوں نے کہا کہ باپ کو بیٹے کے سامنے مار رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اندرون سندھ میں ڈاکوؤں کا اور کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے۔

Advertisement

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ 2023 اقراء یونیورسٹی کے طالب علم کی شہادت سے شروع ہوا ہے اور 2022این ای ڈی کے طالب علم کی شہادت پر ختم ہوا تھا، وزارت داخلہ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہے۔

کراچی میں پولیس نے خود کو ڈاکوؤں کے سامنے سرنڈر کردیا

Advertisement

اس سے قبل خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ شب گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے فائرنگ سے خاتون کو بےدردی سے قتل کردیا، واقعے کی شدید مذمت اور اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق، 3 اہلکار گرفتار

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے کے بعد بھی راہزنی کے واقعات کا رونما ہونا حکومتی نالائقی ہے، کراچی میں پولیس نے خود کو ڈاکوؤں کے سامنے سرنڈر کردیا ہے، حالات ایسے بنادیے گئے ہیں کہ عوام اپنا انتقام اب خود لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول دہشتگردی پر فخر سے بیان دینے کے شوقین ہیں لیکن شہر کی چوری چکاری سے نہیں نمٹ سکتے۔

واقعات میں اضافے کے پیش نظر مراد علی شاہ فوری وزارت داخلہ سے استعفیٰ دیں

انکا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک حکومت کیلئے شرمناک اور قابل مذمت ہے، شہر میں کوئی شخص محفوظ نہیں، کراچی کا امن بحال کرنے میں رینجرز اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی پولیس کے رحم و کرم پر شہری قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، واقعات میں اضافے کے پیش نظر مراد علی شاہ فوری وزارت داخلہ سے استعفیٰ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر