لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث بیرون و اندرون ملک آمدورفت کی 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: لاہور ؛ دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ، مسافر پریشان
دھند کے باعث تین پروازیں لاہور ایئرپورٹ پرلینڈ نہ کر سکیں، پی آئی اے کی شارجہ سے آنے والی پرواز 209 ، دبئی سے آنے والی پرواز اور ابوظہبی سے آنے والی پرواز 263 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔
جدہ سے آنے والی پرواز 737 گیارہ گھنٹے، اتحاد ایئر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 242 نو گھنٹے جبکہ کراچی سے آنے والی پرواز 142 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث 200 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں
سیرین ایئر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 723 دو گھنٹے ، ایئر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 470 ڈیڑھ گھنٹے اور کوالالمپور سے آنے والی پرواز 132 جمعرات تین بجے تک تاخیر کا شکار ہوگئی۔
سیرین ایئر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 724 ایک گھنٹہ ، کراچی جانے والی پرواز 141 ڈیڑھ گھنٹہ اور اتحاد ایئر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 241 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
