
گورنر نے دستخط کیے تو اسمبلی جلدی تحلیل ورنہ 48 گھنٹوں میں ہوگی، بیرسٹرسیف
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گورنر نے دستخط کیے تو اسمبلی جلدی تحلیل ورنہ 48 گھنٹوں میں ہوگی
خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور دیگر نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کا 86واں اجلاس ہوا جس کی صدارت محمود خان کی، اس دور حکومت کا یہ آخری صوبائی کابینہ کا اجلاس تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان آج اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو بھجوا دیں گے، گورنر نے دستخط کیے تو اسمبلی جلدی تحلیل ورنہ 48 گھنٹوں میں ہوگی۔
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ آج رات 12بجے سے پہلے اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کردیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کابینہ نے پشاور پریس کلب کیلئے 5 کروڑ، نوشہرہ پریس کلب کیلئے 50 لاکھ اور سوات پریس کلب کیلئے 2 کروڑ گرانٹ کی منظوری دیدی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی کا کہان ہے کہ اجلاس میں ڈی آئی خان میں ڈینٹل کالج کے قیام اور لائف اسٹاک ایکٹ کے تحت ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ 20 حساس اضلاع میں پولیس کوبلٹ پروف گاڑیاں دینے کیلئے رقم مختص ہے، 180ملین روپے کی لاگت سے پولیس کوبلٹ پروگ گاڑیاں دی جائیں گی۔
شہرام ترکئی کی گفتگو
دوسری جانب صوباٸی وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جتنی انرولمنٹ کی اس میں ہر بچے کا ڈیٹا جمع کیا گیا، حکومت زیادہ توجہ تعلیم پر دے رہی ہے، اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا وعدہ پورا کردیا۔
مزید پڑھیں: وفاقی ادارے صرف اسلام آباد کے نہیں پورے ملک کی سلامتی کے ذمہ دار ہیں، بیرسٹرسیف
انہوں نے کہا کہ پی ایس ٹی اساتذہ کا بیسک اسکیل 14گریڈ کردیا گیا، 12گریڈ کے اساتذہ جولائی میں 14گریڈ میں چلےجائیں گے۔
صوباٸی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ بی پی ایس 14گریڈ والے گریڈ 15میں چلے جائیں گے اور گریڈ 15 کے اساتذہ جولائی میں گریڈ 16 میں چلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News