بلوچستان میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
تلسر اور ہوشاب کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے تلسر اور ہوشاب میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
بلوچستان کے علاقے تلشر اور ہوشاپ میں فورسز کا آپریشن،کارروائی کے دوران ٤ دہشت گرد مارے گئے اور دہشتگردوں کیخلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا #BOLNews #BalochistanOperation pic.twitter.com/3INc8lVAXd
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 18, 2023
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوران آپریشن فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں فورسز اور سویلین پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ بم اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمدکر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News