
مسلم لیگ ن پنجاب میں اہم تبدیلیوں کا امکان، لندن میں اہم مشاورت کا آغاز
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے لندن میں اہم مشاورت شروع کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنما رواں ہفتے لندن پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں رانا ثناء اللہ کو ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ وفاقی وزیر داخلہ ہیں پنجاب کے پارٹی امور چلانے ان کے لئے مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال، رانا ثناء اللہ کی لندن طلبی
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں مریم نواز گروپ علیم خان کو پنجاب کا صدر بنوانے میں سرگرم ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا اور پنجاب میں دستیاب امیدواروں کی فہرست بھی پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ 3 ماہ میں انتخابات ہونا ہیں اہم فیصلے لینا ہوں گے۔
خیال رہے کہ مریم نواز کی آمد سے قبل پارٹی کی مرکزی قیادت میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا فیصلہ
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے رواں ماہ کی 22 تاریخ کو پاکستان پہنچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف کی سربراہی میں اہم اجلاس کے دوران بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران مریم نواز شریف 22 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی جنہیں پارٹی کو ایکٹیو کرنے سے متعلق نوازشریف نے اہم ٹاسک بھی دیے گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز شریف پنجاب میں دورے کریں گی اور سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News