
پاک سر زمین پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
کراچی: پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) نے آج شام ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاک سر زمین پارٹی کے تمام کارکنان اور ذمے داران کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت سے متعلق کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کا ریلی یا وفد کی صورت میں بہادر آباد جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے بعد پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی پی ایس پی قیادت سے ملاقات
گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے مرکز پاکستان ہاؤس جا کر پارٹی قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد خالد مقبول صدیقی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر میں مختلف لسانی افراد رہتے ہیں جو بھی اثرات پڑتے ہیں وہ سب کے لیے متاثر ہوتے ہیں جب کہ ہم نے مشترکہ جدوجہد کا آغاز پاکستان ہاؤس سے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم نے 9 جنوری کو احتجاج کی کال دیدی
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ میں خالد مقبول صدیقی صاحب کا خوش امدید کہتا ہوں، کوئی ایک جماعت ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر نہیں بناسکتی، کراچی تباہ ہورہا ہے، یہاں کچرا نہیں اٹھ رہا ہے ، ڈھائی لاکھ نوکریاں دی گئیں مگر اس شہر کے لوگوں کو نہیں دے رہے۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایک یونین کونسل کی تعداد کچھ ہے تو دوسری کی کچھ، جو بھی اس شہر کے لیے بہتر آواز اٹھائے گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، جو ہمارا حصہ ہے وہ ہم ضرور ڈالیں گے اور کارکنان کا اجلاس بلا کر جلد جواب دیں گے ، سب اچھی خبریں آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News