
بھارت کے منفی رویئے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، حنا ربانی کھر
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کے منفی رویئے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے جبکہ بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے ہیں اور احوالے سے ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں، ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں۔
وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف بی بی سی کی ڈاکومنٹری کے ذریعے سب کے سامنے آرہا ہے اور مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی ہے اور اگر بیک ڈور ڈپلومیسی نتیجہ خیز ہو تو ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ دور بھارت سے بیک ڈور ڈپلومیسی ہو رہی تھی اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا اس وقت کی حکومت کو علم تھا کہ نہیں اسکا مجھے نہیں پتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News