
ون وہیلنگ اور تیز رفتاری نے سینکڑوں افراد کو اسپتال پہنچا دیا
پشاور کی پولیس لائن میں مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز ظہر کے وقت مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا ہے جبکہ 100 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی پشاور کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
جاری کردہ ہدایت کے مطابق ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات یقینی بنائے جائیں اور اسپتالوں میں منتقل کئے جانے والے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زخمیوں کو او نیگیٹیو خون کی اشد ضرورت ہے تاہم عوام سے اپیل ہے کہ او نیگیٹیو خون والے حضرات جلد از جلد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خون کا عطیہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ پولیس لائن مسجد میں دھماکا، 2 نمازی شہید، 70 سے زائد افراد زخمی
اس حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 70 سےزائدافرادزخمی ہیں جس میں سے چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 7 زخمی لائے گئے ہیں تاہم مزید زخمیوں کو اسپتال لایا جارہا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا ہے کہ دھماکے میں 25 سے 30 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جس میں سے زخمیوں میں 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News