مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سرجری کے لئے قائد مسلم لیگ نواز شریف کے ہمراہ لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچیں گی اور پارٹی چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
PMLN Senior Vice President @MaryamNSharif has departed for Geneva today from London for her surgery. Quaid PMLN @NawazSharifMNS is accompanying her. She will return to Pakistan in the 3rd week of January to assume her new responsibilities as Chief Organizer, Insha’Allah
Advertisement— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 4, 2023
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان کانفرنس کی مشترکہ سربراہی کیلئے رواں ہفتے جنیوا جائیں گے جہاں مسلم لیگ ن کی اعلی ترین قیادت کی ملاقات متوقع ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا جینیوا میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے، نواز شریف کے ایک معالج بھی جینیوا میں مقیم ہیں ان سے بھی ملاقات متوقع ہے جبکہ نواز شریف کے ہمراہ خاندن کے دو مزید افراد بھی جینیوا گئے ہیں اور نواز شریف کی جینیوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز کا رواں ماہ پاکستان واپس آنے کا امکان
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی موسمیاتی لچکدار پاکستان کانفرنس 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہوگی اور وزیر اعظم شہباز شریف 9 جنوری کو جنیوا میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ مشترکہ میزبانی کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ کانفرنس افتتاحی سیشن کی سربراہی وزیر اعظم اعظم اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کریں گے، وزیراعظم اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ بھی کریں گے جبکہ کانفرنس میں وزیر اعظم متاثرہ آبادی کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے پاکستان کے وژن کا خاکہ پیش کریں گے۔
حالیہ تباہ کن سیلابوں کے بعد کانفرنس تعمیر نو کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ملک اس وقت ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے اہم کام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کانفرنس میں ریزیلینٹ ریکوری، بحالی اور تعمیر نو کا فریم ورک پیش کرے گا جبکہ فور آر ایف دستاویز ایک ترجیحی اور ترتیب وار منصوبے کا خاکہ پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
