Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کی تعداد 100 ہوگئی

Now Reading:

پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء کی تعداد 100 ہوگئی
خودکش دھماکا

پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکا، شہداء کی تعداد 83 تک جاپہنچی

پشاور  میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 95 تک جاپہنچی ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ نے شہداء کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتک شہید افراد کی 95 ہوگئی جبکہ اسپتال میں تاحال 57 زخمی زیر علاج ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام شہید افراد کی شناخت ہوگئی ہے اور اکثر لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہید 27 پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

Advertisement

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔

Advertisement

نمازجنازہ میں آئی جی پولیس سمیت ملٹری حکام، شہیدوں کے لواحقین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ پشاور دھماکے میں شہید پولیس اہلکار شبیب خان والد حبیب خان سکنہ فاطمہ خیل کی نماز جنازہ 2:30 پر ادا کردی گئی۔

ریسکیو آپریشن جاری

پشاور کی مسجد کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریکسیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسجد کا اسی فیصد ایریا کلیئر کردیا گیا ہے، بھاری مشینری اور کٹر کی مدد سے آخری کنکریٹ بیم کاٹنے کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ آخری بیم والا حصہ حساس ہے جس کے لیے احتیاط برتی جارہی ہے، امید ہے اگلے دو سے چار گھنٹوں تک ریسکیو  آپریشن مکمل ہوجائے گا۔

Advertisement

رات گئے تک ملبے میں دبے افراد کو نکالنے اور علاقے کو کلیئر کرنے کا آپریشن جاری رہا، بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے۔

تحقیقاتی رپورٹ

دوسری جانب پشاور پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کی کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پولیس لائن میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، جائے وقوعہ سے خودکش حملے کے شواہد ملے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکہ؛ صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجد کے پلر گرنے سے چھت بیٹھی، نقصان زیادہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس لائن گیٹ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقات جاری ہے تاہم سیکیورٹی لیپس کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

سی سی پی او پشاور

Advertisement

اس حوالے سے سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے کہا کہ دھماکہ بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا، ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز میں ایف آر پی، ایس ایس یو، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی سمیت 8 سے زیادہ یونٹس کے دفاتر ہیں، یومیہ 1500 سے 2 ہزار اہلکار پولیس لائنز آتے اور جاتے ہیں۔

اعجاز خان نے بتایا کہ ہال پرانا تھا جس میں بیمز تھیں، باقی مسجد نئی بنائی گئی تھی، ہال میں دھماکہ سے لہریں نکلی جبکہ آگ نے بھی نقصان پہنچایا۔

سی سی پی او نے مزید کہا کہ مسجد کی دیوار گرنے سے زیادہ نقصان ہوا تاہم سی ٹی ڈی کیس کی تفتیش کررہی ہے۔

ابتدائی معلومات

Advertisement

پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ظہر کی نماز کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر علاقے کو سیل کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نمازیوں کے ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار چیکنگ پوائنٹس عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا۔

تمام شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا  کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں؛پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکا، شہداء کی تعداد 59ہوگئی، 157 زخمی

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر