ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن
کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 19 بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے بچوں کی لاشیں نکالنے کا عمل آج بھی جاری ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں سے آج مزید 19 لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30 ہو گئی۔
کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں زخمی 5 بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مزید لاشوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں ایک ڈیم میں کشتی الٹنے سے 10 طلباء جاں بحق
ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کے لئے جاری آپریشن میں پاک فوج، پاک نیوی اور آرمی کمانڈوز کے غوطہ غور شدومد سے حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گمشدہ بچوں کے والدین اب بھی ڈیم کے کنارے بیٹھ کر اپنے بچوں کی لاشوں کے نکلنے کا انتطار کر رہے ہیں۔
کشتی حادثے کا مقدمہ درج، تحقیقات کا آغاز
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں پیش آنے والے کشتی حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جبکہ محکمہ تفتیش کی جانب سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ کشتی کے مالک اور محکمہ ایری گیشن کے تین افسران کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا ہے جس کے بعد تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ وقوعہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کے سبب رونما ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: کشتی حادثے کا مقدمہ درج، تحقیقات کا آغاز
خیال رہے کہ دو روز قبل روز کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے مدرسے کے 30 طلباء پانی میں ڈوب گئے تھے جبکہ امدادی ٹیموں اور غوتا خوروں نے ڈوبنے والے 17 طلبا کو پانی سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کر دیا تھاجس میں سے 11 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔
کوہاٹ کے علاقہ میر باش کھیل کے مدرسے کے طلباء جو سیر کی غرض سے تاندا ڈیم آئے تھے، کشتی جب جیل کے وسط تک پہنچی تو زیادہ سوار طلباء کی وجہ سے الٹ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار تمام افراد پانی میں ڈوب گئے ڈوبنے والے مدرسے کے 30 طلباء کا تعلق کوہاٹ کے علاقہ میرباش خیل سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
