Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے، فواد چوہدری

Now Reading:

الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کی تاریخ 17جنوری تھی،  الیکشن کمیشن نے راتوں رات تاریخ تبدیل کر کے رولز کے خلاف آج فیصلہ دے دیا، یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے وارنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے اور توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

خیال رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

Advertisement

فیصلے کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت  کی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی  کردی۔

خیال رہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر گزشتہ سماعت پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر