Advertisement
Advertisement
Advertisement

دکی؛ خسرے کی وباء نے خطرناک شکل اختیارکرلی، 4 بچے جانبحق جبکہ سینکڑوں متاثر

Now Reading:

دکی؛ خسرے کی وباء نے خطرناک شکل اختیارکرلی، 4 بچے جانبحق جبکہ سینکڑوں متاثر

خسرے کی وباء نے خطرناک شکل اختیارکرلی

دکی میں خسرے کی وبا نے 4 بچوں کی جانیں لے لی ہیں جبکہ سینکڑوں بچے متاثر ہیں اور مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی نے بھی 4 بچوں کی ہلاکت کا تصدیق کردی ہے، جاں بحق بچوں میں امیرخان زرکون کی دوبیٹیاں، مہربان شاہ کی بیٹی اور محمدخان کا بیٹا شامل ہے۔

دکی کے مختلف علاقے اور شہر کلی حبیب قلعہ کلی ژوب شاہ، رباط کلی انار، ناصرآباد غریب آباد، ہوسڑی، اسماعیل شہر بنی کوٹ، علاقہ لونی، علاقہ زرکون و دیگرعلاقوں کوخسرے کی وباء نے لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ والدین خسرے کی وباء اور بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے پریشان ہے۔

محکمہ صحت سے اقدامات کرنے کی اپیل

میڈیا پر خبرنشرہونے کےبعد محکمہ صحت کی دوڑیں لگ گئی ہیں، ایم ایس ڈاکٹر جوہرخان شادوزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کلی حبیب قلعہ اور کلی ژوب ٹیمیں پہنچادی گئی ہیں جہاں خسرے سے 4 بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی تاہم ہلاکت کی وجہ متاثرہ گھرانوں کی خسرہ ویکسین سے انکاری اور ریپوزل کے باعث ہوئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ 242 بچوں کی ویکسین کرادی گئی ہے اور تمام علاقوں میں مہم شروع کردیا ہے۔

Advertisement

متاثرین سید ظاہر شاہ اور محمدآیاز نے میڈیا کو بتایا کہ خسرے سے بچاؤ اور تدارک کے لئے محکمہ صحت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ٹیمیں بھیجی گئی ہیں جبکہ ہمارے بچوں کی اموات اور قیمتیں جانیں ضائع ہونے کے بعد ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں اور علاقہ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور ہنگامی بنیادوں پر خسرے سے بچاوؤ کے لئے اقدامات کر کے زیادہ سے زیادہ ٹیمیں بھیجی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر