قومی سلامتی کمیٹی کا معیشت کو نشانہ بنانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے معیشت کو نشانہ بنانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کا جائزہ لیا گیا۔
اسکے علاوہ اجلاس میں پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے اور معیشت پر ابہام پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
بعدازاں ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھنے اور معیشت کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے واقعات، وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
آج ہونے والے اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کے حکام اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائنز کی منظوری دے گی اور دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج دوبارہ ہوگا، جمعے کو ہوئے اجلاس میں زیرِ غور تجاویز پر اہم فیصلے متوقع ہیں, قومی سلامتی کمیٹی ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائنز کی منظوری دے گی. #BOLNews #BreakingNews #ShehbazSharif pic.twitter.com/r2kKI1NEu4
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 2, 2023
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار
اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہونے الے اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی صورتحال، چیلنجز، حکومت کی معاشی حکمت عملی اور اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران انٹیلی جینس اداروں کے سربراہان کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور دہشت گردی کی حالیہ لہر، عوامل اور سدباب کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں مسلح افواج اور انٹیلی جینس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
