
پرویز الہیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے جبکہ صوبے میں سرمایہ کاروں کو پہلی بار ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Advertisementآج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے۔پنجاب کو سرمایہ کاروں کیلئے سب سے بہترین صوبہ بنایا ہے۔سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔پنجاب میں سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کر رہے ہیں
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 19, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی
ان کا کہنا تھا کہ آج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News