Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثنااللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دے دی

Now Reading:

رانا ثنااللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دے دی
رانا ثناء اللہ

پنجاب حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہمارے پاس 186 ارکان ہیں، ہمارے پاس 179 ارکان ہیں اور کوشش ہے کہ 180 ہوجائیں لیکن پنجاب حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انکے پاس 186 نہیں ہے اس صورتحال میں نیا وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہوتا تو رن آف الیکشن سے اکثریت والا ہی وزیراعلیٰ منتخب ہو سکتا ہے اور آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ آپس میں لڑرہی ہیں، یہ ایک دوسرے پر کرپشن کےالزام لگا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ذمہ دارعمران خان ہیں اور ہم ان کا مکروہ چہرہ بےنقاب کریں گے اور عمرانی ٹولے کا پاپولر ڈرامہ تین ماہ میں انجام کو پہنچے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عالمی برادری کی مدد عمران خان کے منہ پر طمانچہ ہے، توقعات سے بڑھ کر دنیا نے ہماری مدد کی اور شہباز شریف کی اپیل پر دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی مدد کی ہے جو اعتماد کا اظہار ہے، آٹھ کے بجائے گیارہ ارب ڈالر کی جنیوا امداد حاصل کی جو ایک گرانٹ ہے وہ قرضہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی شکر ہے قوم کو مبارک کل پیسہ مل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کو جانے سے نہیں روکا جاسکتا، اسپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی حکومت جو پرویز الٰہی اس وقت مسلط ہیں حال یہ ہے میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وفاقی وزراء کے داخلے پر پابندی  عائد کردی گئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر