
گورنر کسی بھی وقت دوبارہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، وکیل گورنرپنجاب
لاہور: گورنر پنجاب کے وکیل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ گورنر کسی بھی وقت دوبارہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے 22 دسمبر کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ کی رپورٹ گورنر کو بھیجی ہے، گورنر نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 22 دسمبر کا حکم واپس لے لیا۔
منصور عثمان اعوان نے مزید کہا کہ گورنر کسی بھی وقت دوبارہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتا ہے، آئین میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے چھ ماہ کی کوئج قد غن نہیں ہے، عدم اعتماد کے معاملے پر چھ ماہ کی قد غن ہے۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا پرویزالہیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا 22 دسمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کی بناء پر درخواست نمٹا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پاس کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے، انور منصور
اٹارنی جنرل نے گورنر کے نوٹیفیکشن کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا۔
گورنر پنجاب کے وکیل منصور اعوان نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ گورنر سے رابطہ ہو گیا ہے، گورنر نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کردی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے نتائج پر مشتمل جواب عدالت میں جمع
اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے نتائج پر مشتمل جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔
اسپیکر کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت نے اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی۔
مزید پڑھیں: پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت
جواب میں کہا گیا تھا کہ بطور اسپیکر اعتماد کے ووٹ کے لئے نیا اجلاس بلا کر کارروائی کی۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو 186 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا، اکثریتی ووٹ حاصل کرنے پر پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ کےعہدے پر برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News