
بے روزگاری کے باعث چوری ڈکیتی جیسے جرائم میں اضافہ ہوگا، فرخ حبیب
سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے ہراساں کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کل فرح حبیب کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔
درخواست گزار کے مطابق پنجاب پولیس انہیں غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر ہراساں کر رہی ہے، پولیس ضمانت قبل از گرفتاری ہونے کے باوجود انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پولیس متعدد ایف آئی آر درج کر کے اسے غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا چاہتی ہے، عدالت پولیس کو غیر قانونی اقدامات سے روکے۔
ضرور پڑھیں؛ فواد چوہدری کالے قانون کا سامنا کر رہے ہیں، فرخ حبیب
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News