Advertisement
Advertisement
Advertisement

توانائی بچت پلان کی منظوری، کاروباری مراکز اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

توانائی بچت پلان کی منظوری، کاروباری مراکز اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ
توانائی

توانائی بچت پلان کی منظوری، کاروباری مراکز اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کی جانب سے توانائی بچت پلان کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت اب کاروبار اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کی جانب سے  کاروباری مراکز رات 8.30 بجے اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی بچت پلان ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا جس سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں اسٹریٹ لائٹس50 فیصد آن ہوں گی جس سے 4 ارب کی بچت ہوگی جبکہ غیر مؤثر پنکھے اب فیکٹریوں میں نہیں بنائے جائیں گے اور  یکم فروری 2023 کے بعد پرانے بلب  بھی تیار نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ایل ای ڈی بلب اورمؤثر آلات استعمال کرینگے اور تمام اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: توانائی کی ضروریات اور وسائل کا استعمال بہتر کرنا ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت

خواجہ آصف نے بتایا کہ گرمیوں میں 29 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں اور سردیوں میں یہی استعمال 12 ہزار میگاواٹ پر آجاتا ہے تاہم بجلی کے استعمال کو کم کرنے کے پروگرام پر عمل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 12ہزار میگاواٹ صرف پنکھوں کی کھپت ہے جس کی پیش نظر بجلی سے چلنے والےغیر معیاری پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گیزر میں کونیکل بیفرز کا استعمال لازمی قرار دیدیا گیا ہے، اس آلے سے گیس کا استعمال کم ہوگا اور 92ارب کی بچت ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں الیکٹرک بائیکس کو فروغ دیا جائے گا کیونکہ اس وقت 3 ارب ڈالر کا سالانہ تیل استعمال کیا جارہا ہے اور اس کنزمشن کوختم کرنے کیلئے ای بائیک لارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا پروگرام بنا رہے ہیں کہ عوام کو شفٹنگ کیلئے فنانس مہیا ہو اور بائیک کا مالک تیل کی بچت سے ایک سال میں ریکور کرلے گا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور پانی کے ریٹس پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی کی بجت اصلاحات کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی شمسی توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ہدایت

خواجہ آصف نے بتایا کہ توانائی بچت کیلئےآگاہی مہم چلائی جائے گی اور نجی چینلز، ریڈیو پر پبلک سروس میسج بھی چلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے اقدامات کی حمایت کی ہے اور مزید اقدامات کا بھی کہا گیا ہے جبکہ تمام صوبوں، اسٹیک ہولڈرز سے بھی فیصلے سے قبل بات کی گئی  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر