Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم و آٹا بحران؛ پرویزالٰہی نے فلور ملوں کو گندم کا سرکاری کوٹہ دگنا کردیا

Now Reading:

گندم و آٹا بحران؛ پرویزالٰہی نے فلور ملوں کو گندم کا سرکاری کوٹہ دگنا کردیا
پرویز الٰہی

پرویز الٰہی

گندم و آٹا کے بحران کے خاتمے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے فلور ملوں کو گندم کا سرکاری کوٹہ دگنا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوںنے آٹے اور گندم کے بحران کے خاتمے کے لئے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

پرویز الٰہی نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر لائحہ عمل طے کیا جائے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فلور ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کر دیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں سیل پوائنٹس کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ سوموار سے فلور ملوں کو ان کے اپنے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی جائے گی جبکہ سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک نادر چٹھہ اور ہمیش خان نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر