
ایم کیوایم الیکشن میں حصہ لیتی تو ہمیں مزید سیٹیں ملتیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم الیکشن میں حصہ لیتی تو ہمیں مزید سیٹیں ملتیں۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا انتظام ایک جیالے نے سنبھالا تو فرق نظر آیا، جو بھی میئر بنے گا اس کے ساتھ کام کریں گے، جو بھی میئر بنے رونا دھونا شروع نہ کردے۔
انتخابات کے آئندہ مرحلے کیلئے تیار ہیں
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی ہے اس کے نتائج نہیں آئے، دوچار کیمرے لگانے سے سیف سٹی نہیں بن جاتی، نام کی سیف سٹی نہیں بنانا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہا تھا مرحلہ وار انتخابات کروالیں، ایم کیوایم کو انتخابات میں حصہ لینے کا کہا تھا، ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لیتی توہمیں مزید سیٹیں ملتیں۔
انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے زیادہ پرامن الیکشن نہیں ہوئے، انتخابات کے آئندہ مرحلے کے لیے تیار ہیں۔
سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بناکر دیں گے
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا، سیلاب کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے سب کے گھر بنانے کاوعدہ نہیں کیا، سیلاب متاثرین کے سر پر چھت نہیں، انکو 20 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، کئی منصوبے تعمیر ہونگے۔
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملکی استحکام کے لیے دہشت گردوں کو شکست دینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمیں کامیابیاں بھی ملی ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی دہشت گردی کا نشانہ بنی ہے، ہم دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News