
سبی تا ہرنائی ٹریک جلد بحال ہوجائے گا، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کیلئے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وفاق اکیلا ملک میں استحکام نہیں لا سکتا، صوبائی حکومتوں کو چاہیے ملک میں ملکر استحکام لانے میں مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے سیاسی اتفاق رائے کرنا پڑے گا، ملک کے لیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا، سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر اتفاق کریں۔
یہ بھی پڑھیں؛ اس وقت ملکی معیشت کی صورتحال بہت خراب ہے، خواجہ سعد رفیق
سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہونا تھا ہوگیا لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں، سیاسی اتفاق رائے کے لیے سیاسی خول سے باہر نکلنا ہوگا بات کرنا پڑے گی۔
پاکستان ریلوے سپریم کورٹ کا شکر گزار ہے
انکا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکر گزار ہے، ریلوے لائف لائن ہے چیف جسٹس نے یہ بڑے اہم ریمارکس دیے ہیں، اس پر ہم سپریم کورٹ میں اپنا مناسب جواب جمع کروائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس ریلوے کی جگہ موجود ہے اس کو مناسب استعمال کرنے کی ضرورت ہے، اس سے ہم اپنے اخراجات نکال سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کو واپس سیاسی جماعتوں کے پاس ہی آنا ہے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کو ریاستی اداروں اور عدلیہ کا ساتھ مل جائے تو ہم کامیاب ہونگے، ہم تمام کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پی ڈی ایم کی بڑی کامیابی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، جس کنارے پر عمران خان ملک کو چھوڑ کر گئے تھے اگر نہ حکومت سنبھالتے تو ملک میں بڑی تباہی آنی تھی۔
وفاقی وزیر سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جیسا الائنس پہلی بار ہے، یہ اکٹھ حکومت کے لیے نہیں ہے، یہ اتفاق رائے کی حکومت ہے یہ برداشت کا کلچر لایا ہے، اداروں نے جو ابتری کی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News