
سبطین خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوراً بعد کے پی کے اسمبلی کی تحلیل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نام دیے جائیں گے اور اگر ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو کیس اسپیکر کے پاس آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر ایک آئینی کمیٹی بنائے گا جبکہ نامزد کے نام وہی رہیں گے اور اگر آئینی کمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہوسکا تو معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے موقف پر قائم ہیں، سبطین خان
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناموں پر مشاور جاری ہے، ابھی نام فائنل نہیں ہوئے، ہمارے نام بھی اچھے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، سبطین خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد کے پی کے اسمبلی کی تحلیل ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News