حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کو سیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 5 مرلہ سے کم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے اور اگر یہ ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہم قومی مجرم ہیں۔
ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔لال حویلی کوسیل کرنافاشزم اورسیاسی دہشت گردی ہےاگریہ ہماری ذاتی ملکیت نہیں توہم قومی مجرم ہیں16وزارتوں کی چھان بین سےکچھ نہ ملا تولال حویلی پرچڑھائی کردی جسکی پہلے ہی 15فروری عدالت میں تاریخ ہے۔ برطانوی کمپنی لال حویلی پرفلم بنانےجارہی ہےجوانکو برداشت نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 30, 2023
انہوں نے بتایا کہ رینجرز اور ایف سی سے مدد مانگی لیکن انھوں نے انکار کردیا پھر ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے لال حویلی کو سیل کردیا جس کے لئے ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں حکومت پر شب خون مارنے والوں نے لال حویلی پر شب خون مارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں 16 وزارتوں کی چھان بین سے کچھ نہ ملا تولال حویلی پرچڑھائی کردی جبکہ لال حویلی کی پہلے ہی 15 فروری عدالت میں تاریخ ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ برطانوی کمپنی لال حویلی پر فلم بنانے جارہی ہےجو ان کو برداشت نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ہی سابق وفاقی وزیر نے نے لال حویلی کو سیل کرنے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں پولیس اور ایف آئی اے کی بھاری نفری کو دیکھا جاسکتا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 30, 2023
متروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے اور پولیس کو دس چھوٹی اور کچھ بڑی گاڑیوں میں لال حویلی آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کیا گیا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 30, 2023
اس حوالے سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے بتایا کہ شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت وقف املاک کی سات اراضی یونِٹس پر غیر قانونی قابض ہیں۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق کو متعدد نوٹسز بھیجے گئے ہیں، جس کے بعد بھی یہ کوئی ریکارڈ یا مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے۔
آصف خان نے مزید کہا کہ عدالت بھی سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی حکم امتناع کے درخواست خارج کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
