
وزیراعظم کی نائیجیریا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر بولا احمد کو مبارکباد
ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم نے قوم سے معذرت کرلی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی بندش پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
On behalf of my government, I would like to express my sincere regrets for the inconvenience our citizens suffered due to power outage yesterday. On my orders an inquiry is underway to determine reasons of the power failure. Responsibility will be fixed.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 24, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے حکم پر بجلی کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے جس کے تحت ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی وزیراعظم نے وزراء پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اندر کمروں میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں کام کریں اور جو وزیر اپنی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا وہ عہدہ چھوڑ دیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آ باد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔
پاور ڈویژن نے بتایا تھا کہ صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی ہے، فریکوئنسی کم ہونے سے بجلی کے نظام میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جبکہ سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این ٹی ڈی سی ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کرنے میں ناکام
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News